فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز،عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور کارلوس الکارازاپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 7 جون 2023 08:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز فرنچ اوپن ٹینس میں اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔36 سالہ نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف کو شکست دی جبکہ 20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز نے ٹاپ ایٹ میچ میں یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو ہرا کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔

نوویک جوکووچ اپنے 23 گرینڈ سلام ٹائٹل کے حصول کے لئے دو کامیابیوں کی دوری پر ہیں اور اگر وہ مزید دو فتوحات حاصل کر لیتے ہیں تو وہ ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کے آل ٹائم ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے،اس کے علاوہ اگر وہ اس مقصد میں کامیابی پاتے ہیں تو وہ سال کے چاروں گرینڈ سلام تین بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

20 سالہ الکاراز 2007 میں نوویک جوکووچ کے بعد سے سب سے کم عمر فرنچ اوپن مینز سیمی فائنلسٹ بن گئے ہیں ۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو 6-4، 6-7(0-7)،2-6 اور 4-6 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

سیمی فائنل میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ ہسپانوی حریف اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز سے ہوگا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6، 1-6 اور 6-7(5-7) سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔کارلوس الکاراز کو کوارٹر فائنل میں 22 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن سربین سٹار نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔کارلوس الکاراز اپنے کیریئر میں دوسری بار سربین سٹار نوویک جوکووچ کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے گزشتہ سال میڈرڈ اوپن ٹینس میں 22 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن کو تین سیٹس میں شکست دی تھی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سیمی فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔\932
وقت اشاعت : 07/06/2023 - 08:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :