قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کل کوریا روانہ ہوگی

بدھ 7 جون 2023 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے( کل) جمعرات کو کوریا کے لئے روانہ ہوگی۔ یہ چیمپئن شپ 10 جون سے 17 جون تک کوریا میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 11ممالک ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل ہیں۔ سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور پوزیشن میچز 17 جون کو ہوں گے۔
وقت اشاعت : 07/06/2023 - 11:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :