یو اے ای اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کےدرمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا

بدھ 7 جون 2023 11:00

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) یو اے ای اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 9 جون کو شارجہ کرکٹ سٹیدیم ، شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ اندیز کو یو اے ای کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم نے ابتدائی ون ڈے میچ میں یو اے ای کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔

سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کا حصہ ہے ۔ سیریز کے تینوں میچز ڈے نائٹ ہیں۔ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لئے زمبابوے روانہ ہوں گی۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 18 جون سے 9 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے دو ٹیمیں رواں سال بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
وقت اشاعت : 07/06/2023 - 11:00:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :