کوکوگف اورجیسیکا پیگولا فرنچ اوپن ٹینس ویمنزڈبلز سیمی فائنل میں داخل

بدھ 7 جون 2023 15:42

کوکوگف اورجیسیکا پیگولا فرنچ اوپن ٹینس ویمنزڈبلز سیمی فائنل میں داخل
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) کوکوگف اور جیسیکا پیگولا پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ امریکی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔انہوں نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کی اینا بونڈار اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار گریٹ مینن کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں کوکوگف اور جیسیکا پیگولا پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ امریکی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگری کی اینا بونڈار اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار گریٹ مینن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(2-7) سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 07/06/2023 - 15:42:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :