پرائم منسٹرز یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فٹ بال کھلاڑیوں کے ٹرائلز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا، آفیسر افتخار احمد

بدھ 7 جون 2023 15:43

پرائم منسٹرز یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت  فٹ بال کھلاڑیوں کے  ٹرائلز کی رجسٹریشن کا آغاز  کردیا گیا، آفیسر افتخار احمد
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) سیالکوٹ میں پرائم منسٹرز یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فٹ بال کھلاڑیوں کے ٹرائلز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی سپورٹس آفیسر افتخار احمد نےقومی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم نواز شریف نے 2013 میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا آغاز کیا جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اور ان کو با اختیار شہری بناناتھا، لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیے گئے، لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، انٹرن شپس پروگرام شروع کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فٹبال کھلاڑیوں کے ٹرائل 14،15 جون کو ہونگے۔ بوائز کے ٹرائل جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کی گراؤند میں جبکہ گرلز کے ٹرائل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونگے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شرکت کے خواہشمند کھلاڑی آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ واک ان ٹرائل کی بھی اجازت ہوگی اور اگلے مرحلے میں ہاکی اور والی بال کے ٹرائلز ہونگے۔
وقت اشاعت : 07/06/2023 - 15:43:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :