کلوز سیٹلائٹ سکواش چیمپئن شپ ، انس علی نے بوائز انڈر 19 اور مہوش علی نے گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل جیت لیا

بدھ 7 جون 2023 18:23

کلوز سیٹلائٹ سکواش چیمپئن شپ ، انس علی نے بوائز انڈر 19 اور مہوش علی نے گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) پہلی قائداعظم پی ایس اے کلوز سیٹلائٹ سکواش چیمپئن شپ میں انس علی نے بوائز انڈر 19 اور مہوش علی نے گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل جیت لیا ۔ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 19 فائنل میں انس علی نے محمد عماد کو 2-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز انڈر 17 کے فائنل میں عبداللہ ندیم نے حریرا خان کو ہرا دیا۔

انڈر 15 کے سیمی فائنل میں اذان علی نے نعمان خان کو ہرا دیا۔بوائز انڈر 13 کے فائنل میں محمد فہد نے سہیل عدنان کو شکست دی۔ بوائز انڈر 11 کے فائنل میں حرماس راجہ نے احمد علی ناز کو ہرا دیا۔ بوائز انڈر 9 کے فائنل میں عاطف علی ناز نے ریحان زمان کو1-3 سے ہرا دیا۔یہ بوائز انڈر 9 کا ایونٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ گرلز انڈر 19 (پی ایس اے) کے فائنل میچ میں پاکستان واپڈا کی مہوش علی نے پاکستان آرمی کی ثنا بہادر کو 1-3 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا اور اسی طرح گرلز انڈر 15 کے فائنل میں سحرش علی نےرانیہ قاضی کو ہرا دیا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر گروپ کیپٹن ظفریاب اقبال اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ویمن ہوسٹل) شبانہ یاسر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
وقت اشاعت : 07/06/2023 - 18:23:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :