بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے افغان سکواڈ کا اعلان، راشد خان شرکت نہیں کریں گے

بدھ 7 جون 2023 19:02

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، سٹار آل رائونڈر راشد خان کو ٹیسٹ میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان بورڈ نے 14 جون سے میرپور میں شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کیلئے دو نوجوان کرکٹرز اظہار الحق نوید اور ابراہیم عبدالرحیم زئی کو پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل کیا ہے۔

نجات مسعود اور کریم جنت کو حالیہ بہترین پرفارمنس کی وجہ سے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ راشد خان سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچوں میں فٹنس مسائل کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے تھے، انہیں ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغانستان نے اب تک 6 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا جن میں سے صرف ایک ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

14 جون سے میرپور میں کھیلنے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کیلئے افغانستان سکواڈ میں حشمت اللہ شاہدی کپتان، رحیمت شاہ نائب کپتان، افسر زازئی وکٹ کیپر، اکرم علی خیل ، ابراہیم زادران، عبدالملک، باہر شاہ، ناصر جمال، کریم جنت، ظاہر خان، اظہار الحق نوید، عامر حمزہ، ابراہیم عبدالرحمان زئی، یامین احمد زئی، نجات مسعود شامل ہیں۔ نور علی زادران، ضیاء الرحمان، عظمت اللہ عمرزئی اور سید شیرزاد کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/06/2023 - 19:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :