پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن بحال ہو گئی،محمد اقبال ہارپر صدر ،محمد بابر سیکرٹری جنرل ،عبدالقیوم فنانس سیکرٹری مقرر

بدھ 7 جون 2023 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن بحال ہو گئی،محمد اقبال ہارپر صدر اور محمد بابر سیکرٹری جنرل جبکہ ،عبدالقیوم فنانس سیکرٹری ہوں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق دیگر عہدیداروں اور صوبائی باڈیز کا اعلان باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ سپورٹس کے ینگ ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سپورٹس صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی آواز ہر فورم پر بلند کرنے کیلئے پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن ( پی ایس جے ایف )بحال کر دی گئی ہے ۔

سینئر سپورٹس جرنلسٹ محمد اقبال ہارپر(آئی این آئی،ہفت روزہ تصور) کو چار سالہ مدت(2023تا2026) کیلئے صدر،محمد بابر ( نوائےوقت ڈیجیٹل)کو سیکرٹری جنرل اور عبدالقیوم (روزنامہ اوصاف) کو فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں طے پایا کہ فیڈریشن کے دیگر عہدیداران اور پنجاب،خیبرپختونخوا،سندھ اور بلوچستان کی باڈی کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار کیا جائے گا۔

صدر محمد اقبال ہارپر نے واضح کیا کہ ہمارا کسی بھی تنظیم سے کوئی مقابلہ نہیں،سب اپنے ہیں، پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے تمام عہدیدار اور ممبرز خالصتاخدمت کے جذبے کے تحت کام کریں گے اور سیاست نہیں عملی طور پر خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔15 جون سے پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی ملک بھر میں ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا جائے گا،خدمت کے جذبے سے سر شار تمام سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/06/2023 - 20:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :