چیلسی فٹبال لیجنڈ این گولو کانتے بھی سعودی کلب الاتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار

فرانسیسی کھلاڑی ہر سیزن میں 100 ملین یوروز کمائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 جون 2023 16:03

چیلسی فٹبال لیجنڈ این گولو کانتے بھی سعودی کلب الاتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 جون 2023ء )  انگلش فٹبال کلب چیلسی کے لیجنڈری کھلاڑی این گولو کانتے بھی 100 ملین یوروز کے معاہدے کے بعد سعودی پرو لیگ میں التحاد کلب میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔ ایک حیرت انگیز پیشرفت میں چیلسی کے مڈفیلڈر این گولو کانتے سعودی پرو لیگ کی طرف سے التحاد میں منتقل ہونے کے راستے پر ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ کانتے نے لندن میں اپنے طبی ٹیسٹ کامیابی سے کرائے ہیں، جس سے ان کی متوقع منتقلی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

فٹبالر اور الاتحاد کلب کے درمیان معاہدہ دو سال پر محیط ہے، جس میں ایک اضافی سیزن کا آپشن ہے۔ تاہم، اس اقدام کا سب سے حیران کن پہلو این گولو کانتے کی کمائی جانے والی تنخواہ ہے۔ فرانسیسی کھلاڑی ہر سیزن میں 100 ملین یوروز کمائیں گے جن میں ان کے تصویری حقوق، تجارتی سودے، اور ایک دلچسپ "تخلیقی" پورٹ فولیو شامل ہے۔

(جاری ہے)

کانتے کی رخصتی چیلسی میں 7 سالہ شاندار کیریئر کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے، جس کے دوران انہوں نے کلب کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔

دنیا بھر کے فٹ بال کے شائقین سعودی پرو لیگ میں مڈفیلڈر کی شاندار کارکردگی کا مشاہدہ کرنے کے امکان سے مسحور ہو جائیں گے۔
                                                                                           
وقت اشاعت : 08/06/2023 - 16:03:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :