ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے ڈراز کا اعلان

جمعرات 8 جون 2023 17:50

ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے ڈراز کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) ایشین نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے ڈراز کا اعلان کردیا ۔ یہ چیمپئن شپ 10 سے 17 جون تک جنوبی کوریا میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کی 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، ہانگ کانگ، جاپان اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، کوریا، چینی تائپے، برونائی اور سنگاپور کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے ڈراز اور شیڈول کے مطابق 10 جون کو کوریا بمقابلہ چینی تائپے، تھائی لینڈ بمقابلہ بھارت ، پاکستان بمقابلہ جاپان، سنگاپور بمقابلہ برونائی اور ملائیشیا بمقابلہ ہانگ کانگ ہوگا۔

(جاری ہے)

11 جون کو پاکستان بمقابلہ تھائی لینڈ، جاپان بمقابلہ ملائیشیا، کوریا بمقابلہ سری لنکا، برونائی بمقابلہ چینی تائپے اور بھارت بمقابلہ ہانگ کانگ ہوگا۔12 جون کو سری لنکا بمقابلہ برونائی، بھارت بمقابلہ ملائیشیا، پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ، چینی تائپے بمقابلہ سنگاپور اور تھائی لینڈ بمقابلہ جاپان ہوگا۔13 جون کو پاکستان بمقابلہ ملائیشیا، بھارت بمقابلہ جاپان، ہانگ کانگ بمقابلہ تھائی لینڈ، سری لنکا بمقابلہ سنگاپور اور برونائی بمقابلہ کوریا ہوگا۔

جون 14 کو جاپان بمقابلہ ہانگ کانگ، چینی تائپے بمقابلہ سری لنکا، ملائیشیا بمقابلہ تھائی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بھارت اور سنگاپور بمقابلہ کوریا ہوگا۔15جون کو آرام کا دن ہوگا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل 16 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور پوزیشن کے میچ 17 جون کو ہوں گے۔
وقت اشاعت : 08/06/2023 - 17:50:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :