تیسرا پاکستان فٹ بال فیڈریشن ریفری ٹریننگ کورس فیفا ہا ئوس لاہور میں شروع

جمعرات 8 جون 2023 19:00

تیسرا پاکستان فٹ بال فیڈریشن ریفری ٹریننگ کورس فیفا ہا  ئوس لاہور میں شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) تیسرا پاکستان فٹ بال فیڈریشن ریفری ٹریننگ کورس فیفا ہائوس لاہور میں شروع ہوگیا،مجموعی طور پر 24 امپائرز 10جون تک ٹریننگ حاصل کریں گے۔ اس سے قبل پہلے دو مراحل کراچی اور کوئٹہ میں مکمل ہوئے تھے۔ فیفا ایم اے ریفری انسٹرکٹر اور منیجر ریفری خرم شہزاد پی ایف ایف کورس کی نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

شرکاسے بات کرتے ہوئے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ کورس کا حصہ بننے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ کھیل کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کرانے اور اس کی حقیقی روح برقرار رکھنے میں ریفریز اہم کردار ادا کرتے ہیں،ٹریننگ سے ان کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع ملے گا،یہاں سے حاصل ہونے والی معلومات مستقبل میں ان کے کام آئیں گی۔
وقت اشاعت : 08/06/2023 - 19:00:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :