محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام پہلی پنک گیمز 2023 شروع

جمعرات 8 جون 2023 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام پہلی پنک گیمز 2023ء شروع ہوگئی جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوئی،مہمان خصوصی مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے پہلی پنک گیمز2023ء کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل ،ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر ،ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس قرة العین ودیگر بھی موجود تھے،26یونیورسٹیز کی 1500سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض کو سلامی پیش کی، مہمان خصوصی مشیر کھیل وہاب ریاض نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کھیلوں میں خواتین کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے پنک گیمز شروع کی ہیں ،یہ لڑکیوں کے لئے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین موقع ہے، ڈی سی لاہور رافیعہ حید ر کو پنک گیمز کو ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے،پنک گیمز کی ٹاپرز کھلاڑیوں کو قومی ٹیموں کے لئے تیار کیا جائے گا،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان اورڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پنک گیمز کے بہترین انتظامات کئے ہیں،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر کی سپور ٹس کے فروغ کے لئے خدمات قابل تحسین ہے۔

وقت اشاعت : 08/06/2023 - 21:32:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :