اسپنرز بولرز کیلئے خصوصی کیمپ ہفتہ سے قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا

جمعہ 9 جون 2023 17:34

اسپنرز بولرز  کیلئے خصوصی کیمپ ہفتہ  سے قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) اسپنرز بولرز کے لیے خصوصی کیمپ ہفتہ سے قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں سخت ٹریننگ کے ذریعے اپنی مہارت دکھانے اور فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا تا کہ وہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں ٹریننگ کرکے خود کو سری لنکا کے دورے کے لیے تیار کرسکیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخرزمان اور عابد علی کو کیمپ میں شامل کرلیا ہے جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر کو کیمپ سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے ،اس کے علاوہ فہیم اشرف بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے فاسٹ بولرز کے کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

10 جون کو اسپن بولرز کے کیمپ کے شیڈول کے مطابق تمام کھلاڑی ایل سی سی اے گراونڈ میں صبح دس بجے سے بارہ بجے تک اور پھر ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ٹریننگ کریں گے۔میڈیا کو صبح کے سیشن میں کوریج کی اجازت ہوگی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن صبح کے سیشن کے اختتام پر میڈیا سے بات کریں گے۔11 ، 12 اور 13 جون کو تمام کھلاڑی ایل سی سی اے گراونڈ میں دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ٹریننگ کریں گے۔ ٹریننگ سیشن سے قبل ایک کھلاڑی میڈیا سے بات کرنے کے لیے دستیاب ہوگا۔14 اور 15 جون کو دونوں دن ایل سی سی اے گراونڈ میں صبح اور دوپہر کے ٹریننگ سیشنز ہونگے۔
وقت اشاعت : 09/06/2023 - 17:34:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :