عالمی سکواش کپ 13 جون سے شروع ہو گا

جمعہ 9 جون 2023 18:09

عالمی سکواش کپ 13 جون سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) ورلڈ سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی سکواش کپ 13 جون سے بھارت میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں8 ملکوں کے 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہر ملک کے دو، دو مرد اور دو، دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ ان آٹھ ممالک میں آسٹریلیا ، کولمبیا ، مصر، ہانگ گانگ(چین)، بھارت ،جاپان، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 27 جون تک جاری رہےگا۔
وقت اشاعت : 09/06/2023 - 18:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :