پاکستان کی فٹبال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ماریشیس پہنچ گئی

جمعہ 9 جون 2023 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) پاکستان کی فٹبال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ماریشیس پہنچ گئی ، ٹورنامنٹ میں میزبان ماریشیس ، پاکستان ، کینیا اور جبوتی کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم (کل) بروز ہفتہ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی ، چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 11 جون کو ماریشیس کے خلاف میچ سے کرے گی ، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 14 جون کو کینیا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 17 جون کو جبوتی کے خلاف کھیلے گا ، پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے پاکستانی فٹبالرز کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر صلاحیتوں کے اظہار اور آئندہ میگا ایونٹس کی تیاریوں کے مواقع ملیں گے، ساف کپ کے لئے مضبوط اسکواڈ کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔

وقت اشاعت : 09/06/2023 - 20:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :