ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 11 جون کو ہوں گے

جمعہ 9 جون 2023 22:55

ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 11 جون کو ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 25 ویں ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 11 جون کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کےسیکرٹری جنرل محمد ظفر نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مردوں کے چار اور خواتین کے ایک ایونٹ کے ٹرائلز منعقد ہونگے جن میں مردوں کے 100 میٹر ریس اور 400 میٹر ریس، لونگ جمپ اور جولین تھرو جبکہ خواتین کے 400 میٹر ریس کے ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم کے کھلاڑی آئندہ ماہ جولائی میں تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی 25 ویں ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے یہ چیمپیئن شپ 12 سے 16 جولائی تک تھائی لینڈ میں منعقد ہوگی۔ جس میں ایشیائی ممالک کے اتھلیٹ حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 09/06/2023 - 22:55:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :