آسٹریلین ٹیم نے ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا کو بال ٹیمپرنگ کے ذریعے آئوٹ کیا: باسط علی کا الزام

18ویں اوور کے دوران گیند کا حلیہ خراب ہونے کے سبب امپائر کی ہدایت پر بال بدلی گئی ،جب میدان میں گیندوں کا باکس آیا تو نئی گیند لی گئی، جس گیند پر کوہلی آؤٹ ہوئے اس گیند کی چمک دیکھنے کے قابل تھی: سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 10 جون 2023 10:59

آسٹریلین ٹیم نے ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا کو بال ٹیمپرنگ کے ذریعے آئوٹ کیا: باسط علی کا الزام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جون 2023ء ) پاکستان کے سابق مڈل آرڈ بلے باز باسط علی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر حیران کن انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلین ٹیم نے ویرات کوہلی اور چیتیشور پجارا کو بال ٹیمپرنگ کے ذریعے آئوٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اورکینگروز مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 469 رن بنائے جبکہ بھارتی ٹیم نے 151 رنز پر ہی اپنے 5 وکٹیں گنوا دیں۔ بھارتی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو جلد پویلین بھیجنے پر آسٹریلین بائولرز کی تعریف کی جارہی ہے۔ تاہم ایسے میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے آسٹریلین بائولرز پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ورات کوہلی اور چیتیشور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔

انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر انھوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی کمنٹری باکس میں بیٹھے لوگوں اور میدان میں موجود امپائرز کو کچھ نظر ہی نہیں آیا۔ صاف دکھائی دیا کہ آسٹریلیا نے کس طرح سے بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے لیکن کوئی بھی اس کی بات نہیں کر رہا۔ نہ ہی کسی بلے باز کو حیرانی ہوئی۔

یہ کیا ہو رہا ہے؟ انھوں نے کہا کہ انڈین اننگز کے 16ویں اوور اور 18ویں اوور میں اس بات کا واضح ثبوت موجود ہے کہ آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔ 18ویں اوور کے دوران گیند کا حلیہ خراب ہونے کے سبب امپائر کی ہدایت پر گیند تبدیل کی گئی لیکن جب میدان میں گیندوں کا باکس آیا تو نئی گیند لے لی گئی۔ جس گیند پر ورات کوہلی آؤٹ ہوئے اس گیند کی چمک دیکھنے کے قابل تھی۔ اسی طرح جب جڈیجا نے شاٹ کھیلا تو انھوں نے گیند کو آن سائیڈ کی طرف مارا لیکن گیند اوور پوائنٹ کے اوپر گئی۔ سوال ہے کہ کیا امپائر اندھا تھا؟ اوپر والا ہی جانیں کہ وہاں بیٹھے کسی کو بھی یہ چیز کیوں نظر نہیں آئی۔
وقت اشاعت : 10/06/2023 - 10:59:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :