شطرنج چیمپین شپ کے انعقاد کامقصد شطرنج کے کھیل کا فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرناہے ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

ہفتہ 10 جون 2023 13:00

گوجرنوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی خصوصی ہدایت اور صحت مند تفریحی سر گرمیوں کے فروغ کی حکومتی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ چیس (شطرنج) ایسو سی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اسپورٹس جمنازیم شیخوپورہ موڑ میں د و روزہ ڈسٹرکٹ چیس (شطرنج) چمپیئن شپ منعقد ہوی ہے، جس میں کم و بیش 70 کھلاڑیوں نےحصہ لیا ہے، اس چیمپین شپ کے انعقاد کامقصد شطرنج کے کھیل کا فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کی سرکاری سطرح پر حوصلہ افزائی کرناہے ،تاکہ یہ کھلاڑی اپنی مہارت میں اضافہ کرتے ہو ئے ملکی اور بین الا قوامی مقابلوں میں اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کر سکیں۔

اس چیمپیئن شپ کے انعقاد میں چیف آفسیر ضلع کونسل فدا میرابرار مغل ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس حسن عظیم اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلاننگ کمشنر آفس‘ فیصل مغل صدر‘ اور افتخار علی ملک جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ چیس ایسو سی ایشن کی خصوصی اور ذاتی دلچسپی شامل ہے اس 2روزہ چیمپیئن شپ کے فاتح کو 25 ہزار کیش انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ کو 20 ہزارتیسری پوزیشن کے حامل کھلاڑی کو 15 ہزار جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن والوں کو بالترتیب 10 اور 7 ہزار کے نقد انعامات دیئے گے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل اور دیگر افسران نےبھی تقریب میں شرکت کی ہے،
وقت اشاعت : 10/06/2023 - 13:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :