سرگودھا،ریسکیو1122کے غوطہ خور اور تیراک کی سکوباٹریننگ کا انعقاد

ہفتہ 10 جون 2023 17:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈ اکٹر مظہر شاہ کی ہدایات پر ریسکیو1122کے غوطہ خور اور تیراک کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں نکھارنے کے لئے سکوباٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔اس ٹریننگ میں ریسکیو 1122کے انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی واٹر ریسکیو ٹیم کو سکوبا اور غوطہ خوری کی تربیت دی گئی اور مشقیں کروائی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈ اکٹر مظہر شاہ نے سکوبا ٹریننگ کا جائزہ لیا۔بریفنگ کے دوران اُنکا کہنا تھا کہ یہ ٹریننگ اور مشقیں ریسکیور کی صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ اُن میں مزید اعتماد اور فزیکل فٹنس پیدا کریں گی جس کے نتیجہ میں واٹر ریسکیو ٹیم سیلاب اور ڈراوننگ ایمرجنسی میں متاثرین کی بہتر انداز میں مدد کر سکیں گے۔ڈ اکٹر مظہر شاہ نے ریسکیو عملہ کو دلچسپی اور محنت کیساتھ ٹریننگ سے مستفید ہونے کی ہدایت کی۔
وقت اشاعت : 10/06/2023 - 17:14:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :