آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس،بھارتی سپریم کور ٹ نے130 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جار ی کر دیا

جمعرات 22 جنوری 2015 16:05

آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس،بھارتی سپریم کور ٹ نے130 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جار ی کر دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس کا 130 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔فیصلے کے مطابق انٹرنیشنل کونسل کے چیئرمین سری نواسن کے داماد اور راجھستان رائلز کے مالک راج کندھارا جوئے میں ملوث پائے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بی سی سی آئی کے معاملات عوامی ہیں اور بی سی سی آئی کے معاملات کا عدالت ہی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ آئی پی ایل میں چند لوگوں کی اجارہ داری ہے۔عدالتی فیصلے میں سری نواس کے داماد گروناتھ میاپن جوئے ملوث پائے گئے ہیں جبکہ رجھستان رائلز کے مالک اور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندھارا بھی قصور وار ٹھہرائے گئے ہیں ان پر بھی جوئے میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔واضح رہے کہ آئی پی ایل ایڈیشن2013 میں سپاٹ فکسنگ ہوئی تھی اور 17 ماہ تک عدالت میں کیس کی کارروائی جاری رہی ۔

وقت اشاعت : 22/01/2015 - 16:05:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :