نیوزی لینڈ نے پانچویں ایک روزہ کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 108 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 23 جنوری 2015 11:45

نیوزی لینڈ نے پانچویں ایک روزہ کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 108 رنز سے شکست دیدی

ڈیو نیڈن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ نے ڈیونیڈن میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 108 رنز سے شکست دیدی ہے ‘سری لنکا ٹیم 360کے تعاقب میں وویں اورز میں 252رنز پر ڈھیر ہوگئی جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نیگریگ ایلیئٹ اور وکٹ کیپر لیوک رونچی کی شاندار سنچریوں کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنائے۔

اس ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 44ویں اوور میں 252 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔یونیورسٹی اوول میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور اسے میچ کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپتل کی وکٹ کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔اس کے بعد بھی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 18ویں اوور میں 93 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایسا لگتا تھا کہ میزبان ٹیم بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے گی تاہم ایلیئٹ اور رونچی نے چھٹی وکٹ کیلئے 267 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کر کے صورتحال تبدیل کر دی۔اس شراکت کے دوران ایلیئٹ نے 96 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ رونچی نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 170 رنز بنانے کیلئے صرف 99 گیندیں استعمال کیں رونچی کی اننگز میں 14 چوکے اور نو چھکے شامل تھے۔

361 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے اوپنرز تھریمانے اور تلکارتنے دلشان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔دلشان نے 116 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ تھریمانے نے 45 رنز بنائے ان دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بعد میں آنے والے بلے باز اس اچھے آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے ‘ ساوٴدی، میلنگن اور ایلیئٹ نے دو، دو وکٹیں لیں۔

اس فتح کے نتیجے میں میزبان ٹیم کو سات میچوں کی سیریز میں تین ایک کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہوگئی ۔سات میچوں کی اس سیریز کا پہلا اور چوتھا میچ نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا سری لنکا نے جیتا تھا جبکہ تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 23/01/2015 - 11:45:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :