انگلش پریمئرلیگ:آسٹن ولابدترین نظم وضبط اور جرمانہ پانے میں سرفہرست

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:30

انگلش پریمئرلیگ:آسٹن ولابدترین نظم وضبط اور جرمانہ پانے میں سرفہرست

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) انگلش فٹ بال کلب آسٹن ولا رواں سیزن میں ناقص نظم وضبط میں سرفہرست آگیا ہے جبکہ ایک لاکھ پاوٴنڈ جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق آسٹن ولا کوفروری کے آغاز میں لیسسٹر سٹی کے خلاف میچ میں جھگڑنے اور کھلاڑیوں اورانتظامیے کے بدترین رویے پر 60ہزار پاوٴنڈ جرمانہ کیاگیا،اس میچ میں آسٹن ولا کو1-0سے شکست ہوئی تھی،لیسسٹر سٹی کو20ہزار پاوٴنڈ جرمانہ کیاگیاتھا۔لیسسٹرشائر کورواں سیزن کے آغاز میں ٹوٹنہم اور مانچسٹر کے کھلاڑیوں سے الجھنے پر باالترتیب20ہزاراور 30ہزار پاوٴنڈ کا جرمانہ کیاگیاتھا

وقت اشاعت : 24/01/2015 - 12:30:40