آئی سی سی نے محمد عامر کو کلیئرکردیا

پیر 26 جنوری 2015 15:07

آئی سی سی نے محمد عامر کو کلیئرکردیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سپاٹ فکسنگ پر پابندی کے شکار فاسٹ باﺅلرمحمد عامر کو کلیئر کردیاہے اور رسمی کارروائی کے بعد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق دبئی روانگی سے قبل گفتگوکرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین شہریارخان نے بتایاکہ محمد عامر کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کلیئر کردیا تھا اور محض رسمی کارروائی باقی ہے جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔

دورہ بنگلہ دیش پر پاکستانی مطالبات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان مطالبات پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔شہریار کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی میٹنگ کے دوران بنگلہ دیشی حکام سے بات چیت کریں گے اور معاملہ حل ہونے کی امید ہے۔اُن کاکہناتھاکہ انجری کا شکار فاسٹ باو¿لر جنید خان کے حوالے سے پی سی بی کے ڈاکٹرز سے بات ہوئی ہے اور جنید خان بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2015 - 15:07:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :