ورلڈ نمبرون نوواک جوکووچ، میلوس راؤنچ اورکی نیشیکوری آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے،4مرتبہ کے چیمپیئن جوکووچ نے مولرکیخلاف 6-4، 7-5 اور7-5 سے فتح سمیٹی

منگل 27 جنوری 2015 14:37

ورلڈ نمبرون نوواک جوکووچ، میلوس راؤنچ اورکی نیشیکوری آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے،4مرتبہ کے چیمپیئن جوکووچ نے مولرکیخلاف 6-4، 7-5 اور7-5 سے فتح سمیٹی

میلبرن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) ورلڈ نمبرون نوواک جوکووچ، میلوس راؤنچ اورکی نیشیکوری آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے لکسمبرگ کے جائلزمولرکوشکست دیکرمسلسل تئیسواں گرینڈ سلم کوارٹرفائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

چارمرتبہ کے چیمپیئن جوکووچ نے مولرکیخلاف چھ چار، سات پانچ اورسات پانچ سے فتح سمیٹی،میلوس راؤنچ اسپین کے فلیسیانولوپیزکوپانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دے کرآسٹریلین اوپن کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے والے پہلے کینیڈین کھلاڑی بن گئے، راؤنچ نے چھ چار، چارچھ، چھ تین، چھ سات اورچھ تین سے فتح سمیٹی۔چوتھے راؤنڈ کے ایک اورمیچ میں جاپان کے کی نیشیکوری نے اسپین کے ڈیوڈ فیررکیخلاف چھ تین، چھ تین اورچھ تین سے فتح سمیٹتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی، نیشیکوری کوارٹرفائنل میں دفاعی چیمپیئن اسٹانسلاس واورنکا کے مدمقابل آئیں گے۔

وقت اشاعت : 27/01/2015 - 14:37:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :