علیم ڈار 2015 کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہو جائینگے

منگل 27 جنوری 2015 15:01

علیم ڈار 2015 کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہو جائینگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) پاکستان کے اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی اور مصباح کے علاوہ مایہ ناز امپائر علیم ڈار کا بھی 2015ء کا ورلڈ کپ آخری ہوگا۔

(جاری ہے)

2بار دنیا کے بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار ورلڈ کپ کے بعد امپائرنگ چھوڑ دیں گے۔ اپنے بہترین فیصلوں کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے انٹرنیشنل امپائر کو 2015ء کے ورلڈ کے لئے بھی آئی سی سی نے منتخب کیا ہے وہ میگا ایونٹ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاہم یہ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔

وقت اشاعت : 27/01/2015 - 15:01:11