شعیب اختر کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 28 جنوری 2015 13:45

شعیب اختر کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق فاسٹ باﺅلر پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب اختر کی جرمانہ ختم کرنے کیلئے دائر پٹیشن پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفصیل رضوی نے پٹیشن کی مخالف کی اور کہا کہ 2008ءمیں بورڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پالیسی کے منافی بیان بازی کرنے پر کرکٹ بورڈ نے 3 سال کیلئے شعیب اختر کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی اور 70 لاکھ جرمانہ کیا۔

اس وقت کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید زاہد حسین نے پابندی ختم کردی اور جرمانہ برقرار رکھا اب جبکہ شعیب اختر ریٹائرڈ ہوچکے ہیں کرکٹ بورڈ نے ان کے معاوضہ سے جرمانہ کی رقم وصولی کرلی ہے اب پٹیشن کا جواز نہیں رہتا۔ درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ جب ہائیکورٹ نے پابندی کا کالعدم قرار دیدیا ہے، ایسے میں جرمانہ کی قانونی حیثیت نہیں رہتی اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

وقت اشاعت : 28/01/2015 - 13:45:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :