7واں ون ڈے ،سنگاکارا کی شاندار سنچری ،سری لنکا 34رنز سے کامیاب

جمعرات 29 جنوری 2015 14:08

7واں ون ڈے ،سنگاکارا کی شاندار سنچری ،سری لنکا 34رنز سے کامیاب
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29۔جنوری 2015ء ) 7ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکانے نیوزی لینڈ کو 34رنز سے شکست دیدی ہے ۔ ویسٹ پیک سٹیڈیم ،ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اووز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنا لیے ۔ سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکار ا نے اپنی 21ویں ون ڈے سنچری سکور کی ،وہ 113رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،دلشان 81اور تھریمانے 30رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے کورے اینڈرسن نے 3جبکہ ساؤتھی نے 2او ر ملز نے 1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔ 287رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 253رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ولیمسن 54،رونچی 47،ویٹوری 35اور ملز 30رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے کولا سیکرا ،ایرنگا اور چامیرا نے 2،2جبکہ پرسنا ،پریرا اور دلشان نے 1،1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔ کمار سنگاکار ا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔7ایک روزہ میچز کی سیریز نیوزی لینڈ نے 4-2سے اپنے نام کر لی ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا ۔
وقت اشاعت : 29/01/2015 - 14:08:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :