ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد محمد عامر کی فوری طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں ،پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ سیزن ختم ہوچکا ،مارچ میں گریڈ ٹو پیٹرنز ٹرافی کھیلی جانی ہے جسے فرسٹ کلاس کا درجہ حاصل نہیں ،نیشنل بینک کی ٹیم میں دوبارہ شمولیت لیگل ڈیپارٹمنٹ کی کلیئرنس سے مشروط ہو گی‘ذرائع

جمعرات 29 جنوری 2015 17:48

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) آئی سی سی کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجاز ت ملنے کے بعد محمد عامر کی فوری طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں ،نیشنل بینک کی ٹیم میں دوبارہ شمولیت لیگل ڈیپارٹمنٹ کی کلیئرنس سے مشروط ہو گی ۔ آئی سی سی نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کو فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے تاہم ان کی فوری طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں کیونکہ پاکستان میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ سیزن ختم ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اب صرف مارچ میں گریڈ ٹو پیٹرنز ٹرافی کھیلی جانی ہے جسے فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ حاصل نہیں لیکن اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ کوئی نہ کوئی ڈیپارٹمنٹ محمد عامر کو اپنی ٹیم سے کھیلنے کی پیشکش کردے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق محمد عامر پابندی سے قبل نیشنل بینک کی ٹیم میں شامل تھے لیکن سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس کے سبب ان کا کنٹریکٹ ختم کردیا گیا تھا۔نیشنل بینک محمد عامر کو پابندی ہٹنے کے بعد دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہے گا لیکن بینک کے ذرائع کاکہنا ہے کہ اس بات کا انحصار بینک کے لیگل ڈپارٹمنٹ کی کلیئرنس پر ہوگا کہ کسی سزایافتہ کو دوبارہ ملازمت دی جاسکتی ہے یا نہیں۔

وقت اشاعت : 29/01/2015 - 17:48:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :