- Home
- Sports
- News
- آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کیلئے سپراوورکی منظوری دیدی، 2019ء تک ہونیوالے فیوچر ٹور پرگرام ..
آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کیلئے سپراوورکی منظوری دیدی، 2019ء تک ہونیوالے فیوچر ٹور پرگرام کا بھی اعلان
بورڈ میٹنگ کے دوران سپراوورکا فارمولا بحال کرنے کی منظوری دی گئی، فائنل معرکہ ٹائی رہنے کی صورت میں فاتح کا فیصلہ سپراوور کے ذریعے ہوگا، چھٹا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا،چیمپئنز ٹرافی یکم تا انیس جون 2017ء میں انگلینڈ میں کھیلی جائیگی، 2019ء وورلڈ کپ کا میزبان انگلینڈ ہوگا جہاں ایونٹ کا انعقاد تیس مئی سے پندرہ جولائی تک ہوگا
جمعرات 29 جنوری 2015 21:15
دبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کیلئے سپراوورکی منظوری دے دی، 2019ء تک ہونے والے ایونٹس کی تاریخیں بھی طے ہوگئیں۔دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے سپراوورکا فارمولا بحال کرنے کی منظوری دی گئی، فائنل معرکہ ٹائی رہنے کی صورت میں فاتح کا فیصلہ سپراوور کے ذریعے ہوگا۔
علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016ء کی میزبانی دیدی جبکہ انگلینڈ عالمی ورلڈ کپ 2019ء کی میزبانی کرے گا۔آئی سی سی ہیڈکوارٹر دبئی میں کونسل اجلاس کے دوران فیوچرٹور پروگرام کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 2016ء میں ہونے والا چھٹا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی