کارلٹن مڈ ٹرائی سیریز ،بھارت کا انگلینڈ کو فائنل تک رسائی کے لیے 201رنز کا ہدف

جمعہ 30 جنوری 2015 12:13

کارلٹن مڈ ٹرائی سیریز ،بھارت کا انگلینڈ کو فائنل تک رسائی کے لیے 201رنز کا ہدف
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30۔جنوری 2015ء ) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے آخری لیگ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 201رنز کاہدف دیا ہے ۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ ،پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کر نے کی دعوت دی اور بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 83رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد بھارتی بیٹنگ خزاں کے پتوں کے مانند بکھر گئی اور پوری ٹیم محض 200رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے رہانے 73اور دھون 38رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ مڈل آرڈر بلے بازوں میں کوہلی 8،رائنا1،دھونی 17اور رائیڈو 12رنز بنا سکے ۔ انگلینڈ کی جانب سے فن نے 3جبکہ براڈ ،ووکس اور معین علی نے 2،2اور اینڈرسن نے 1وکٹ حاصل کی ۔
وقت اشاعت : 30/01/2015 - 12:13:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :