فلم ”امریکن سنائپر“ کا باکس آفس پر راج‘ فلم نے 26 کرور ڈالر سے زائد کمالئے

جمعہ 30 جنوری 2015 15:17

فلم ”امریکن سنائپر“ کا باکس آفس پر راج‘ فلم نے 26 کرور ڈالر سے زائد کمالئے

ہالی ووڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) فلم امریکن سنائپر باکس آفس پر راج کررہی ہے جس کی کمائی 26 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔ امریکی نیوی سیلر کی کہانی پر مبنی فلم ”امریکن سنائپر“ فلم بینوں کی پسندیدہ ترین فلم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کلنٹ ایسٹ ووڈ کی یہ فلم توقع ہے کہ تیسرے ہفتے میں بھی نارتھ امریکن باکس آفس پر راج کرے گی۔ دنیا بھر سے یہ فلم اب تک 261 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ اس ہفتے ریلیز ہونے والی ایک اور فلم پراجیکٹ المانیک ہے جس میں نوجوانوں کو ٹائم ٹریول مشین کا غلط استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ فلم اتوار تک ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سمیٹ لے گی۔

وقت اشاعت : 30/01/2015 - 15:17:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :