ورلڈ کپ،پاکستان خطرناک ترین‘ بھارت خطرناک جبکہ آسٹریلیا بہترین ٹیم قرار

بھارت‘ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے جوتشیوں اور ماہر ستارہ شناسوں کی پیشگوئیاں

اتوار 1 فروری 2015 15:26

ورلڈ کپ،پاکستان خطرناک ترین‘ بھارت خطرناک جبکہ آسٹریلیا بہترین ٹیم قرار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) بھارت‘ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے جوتشیوں اور ماہر ستارہ شناسوں نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خطرناک ترین‘ بھارت کو خطرناک جبکہ آسٹریلیا کو بہترین ٹیم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کومے نل‘ سگائی باؤ‘ سری رام اور بنگالی بابا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم پر نحوست کا سایہ ختم ہو جائے گا ابتدائی میچوں میں ناکامی بھی ہوئی تو اس کو کامیابی کی جانب جانے میں ایسا جذبہ ملے گا کہ سب دیکھتے رہ جائیں گے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے میچز میں ناکامی کو پاکستان کی ناکامی نہ سمجھا جائے حالات ایسا پلٹا کھائیں گے کہ سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے۔

وقت اشاعت : 01/02/2015 - 15:26:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :