سہ ملکی ون ڈ ے سیریز ، آسٹریلیا نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار 1 فروری 2015 16:36

سہ ملکی ون ڈ ے سیریز ، آسٹریلیا نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم۔فروری 2015ء ) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 112رنز سے شکست دیکر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل اپنے نام کر لیا ۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسو سی ایشن گراؤنڈ ،پرتھ پر کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 278رنز بنا ئے ۔

(جاری ہے)

گلین میکسویل 95،مچل مارش 60، جیمز فالکنر 50اور کپتان سٹیو سمتھ 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹور ٹ براڈ نے 3جبکہ جیمز اینڈرسن اور سٹیون فن نے 2،2اور معین علی نے 1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔ 279رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 166رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ روی بوپارہ 33،معین علی 26، جو روٹ 25اور براڈ 24رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 4،جونسن نے 3،ہیزلووڈ نے 2اور فالکنر نے 1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔ گلین میکسویل کو میچ اور مچل سٹارک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 01/02/2015 - 16:36:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :