آسٹریلین اوپن، نوواک جوکووچ نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار 1 فروری 2015 17:40

آسٹریلین اوپن، نوواک جوکووچ نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم۔فروری 2015ء ) سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے مینز سنگل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مر ے سے تھا ۔

(جاری ہے)

جوکووچ نے پہلا سیٹ 7-6سے اپنے نام کیا تاہم مرے دوسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کر تے ہوئے 7-6سے سیٹ اپنے نام کر لیا ۔ سربین ٹینس سٹار نے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے باقی دو سیٹ 6-3اور 6-0جیت کر کیریئر کا 5واں آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر 10واں گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا ۔
وقت اشاعت : 01/02/2015 - 17:40:57