نیوزی لینڈ پاکستان کو 370رنز کا ہدف دیدیا

منگل 3 فروری 2015 10:49

نیوزی لینڈ پاکستان کو 370رنز کا ہدف دیدیا
نیپیئر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3۔فروری 2015ء ) دوسر ے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے پاکستان کو جیت کے 370رنز کا مشکل ہدف دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

میکرن پارک ،نیپیئر میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف جم کر بیٹنگ کی ، مصباح الحق نے میزبان ٹیم کے خلاف ترکش کا ہر تیر آزما لیا لیکن نیوزی لینڈ نے کسی باؤلر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 50اوورز میں 5وکٹوں پر 369رنز بنا ڈالے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 112،روس ٹیلر 102ناٹ آؤٹ اور گپٹل 76رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2جبکہ آفریدی ، احسان عادل اور احمد شہزاد نے 1،1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 03/02/2015 - 10:49:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :