نیوزی لینڈ نے 100ون ڈے سنچریاں مکمل کر لیں

منگل 3 فروری 2015 11:26

نیوزی لینڈ نے 100ون ڈے سنچریاں مکمل کر لیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3۔فروری 2015ء ) نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنی 100ون ڈے سنچریا ں مکمل کر لیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں جب کیوی بلے باز روس ٹیلر نے اپنی سنچری مکمل کی تو یہ نیوزی لینڈ کی ایک روز ہ کرکٹ میں 100ویں سنچری تھی ،اس سنچری کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ یہ اعزاز حاصل کر نے والی 8ویں ون ڈے ٹیم بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھارت کے پاس ہے جس کے کھلاڑیوں نے 224سنچریاں بنا رکھی ہیں ۔ آسٹریلیا 184سنچریوں کے ساتھ دوسرے، پاکستان 166سنچریوں کے ہمراہ تیسرے ، ویسٹ انڈیز 154تھری فگر سکورز کے ساتھ چوتھے ، سری لنکا 149سینکڑوں کے ہمراہ 5ویں ، جنوبی افریقہ 141سنچریوں کے ہمراہ چھٹے ، انگلینڈ 121سنچریوں کے ہمراہ 7ویں ،نیوزی لینڈ 100سنچریوں کے ہمراہ 8ویں ، زمبابوے 47ایک روزہ سنچریوں کے ہمرا ہ 9ویں اور بنگلہ دیش 28ایک روزہ سنچریوں کے ہمراہ 10ویں نمبر پر براجمان ہے ۔
وقت اشاعت : 03/02/2015 - 11:26:39