اننگز میں بدترین باؤلنگ کا قومی ریکار ڈ بلاول بھٹی کے نام

منگل 3 فروری 2015 14:38

اننگز میں بدترین باؤلنگ کا قومی ریکار ڈ بلاول بھٹی کے نام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3۔فروری 2015ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر بلاول بھٹی نے کسی بھی پاکستانی فاسٹ باؤلر کی جانب سے اننگز میں زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں بلاول بھٹی نے اپنے 10اوورز میں 93رنز دیئے اور وہ کوئی وکٹ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے ایک روزہ میچ میں 93رنز دیکر 2کھلاڑی آؤ ٹ کیے تھے ۔

(جاری ہے)

فروری 2007ء سنچورین میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں رانا نوید الحسن نے 92رنز دیکر 2کھلاڑی آؤ ٹ کیے تھے جبکہ 2008ء کے ایشیا کپ میں سہیل تنویر نے بھارت کے خلاف 10اوورز 1وکٹ کے عوض میں 87رنز کی پٹائی بر داشت کی تھی۔پاکستان کے موجودہ ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی 1998ء میں سری لنکا کے خلاف بینونی میں 2وکٹوں کے لیے 86رنز دیئے تھے۔کسی بھی ایک روزہ میچ میں بدترین باؤلنگ کا ریکارڈ آسٹریلیوی فاسٹ باؤ مک لوئیس کے پاس ہے جنہوں نے 2006ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبر گ میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں 10اوورز میں 113رنز دیئے تھے ۔یہ وہی مشہور زمانہ مقابلہ تھا جس میں آسٹریلیا نے 434رنز بنا ئے تھے اور جنوبی افریقہ نے 438رنزبنا کر فتح اپنے نام کی تھی۔
وقت اشاعت : 03/02/2015 - 14:38:16