سوئنگ کے سلطان گرین شرٹس کی کارکردگی پر شدید برہم

منگل 3 فروری 2015 16:01

سوئنگ کے سلطان گرین شرٹس کی کارکردگی پر شدید برہم

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء ) سوئنگ کے سلطان سابق پاکستانی لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی باؤلرز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ، پاکستان کا ورلڈ کپ کیلئے کوئی پلان نظر نہیں آرہا، مجھے پتہ ہے بلاول بھٹی کی سلیکشن پر کافی لے دے کر ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اگر بلاول بھٹی پہلے میچ میں فیل ہوگئے تھے تو انہیں دوسرے میچ میں کھیلانے کی ضرورت نہیں تھی دوسرے میچ میں وہاب ریاض کو موقع دینا چاہیے تھا مجھے پتہ ہے بلاول بھٹی کی سلیکشن کافی لے دے کر ہوئی ہے بلاول ایسی ہی باؤلنگ کرتا رہا تو مار کھاتا رہے گا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ تینوں فاسٹ باؤلرز ایک ایک ہی پیس پر تھے محمد عرفان کی کی اسپیڈ اچانک دس کلو میٹر کم کیسے ہوگئی یہ سمجھ سے بالاتر ہے بالکل فلیٹ وکٹ تھی کسی سے باؤلنگ نہیں ہوئی نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچیس اوورز کے بعد ٹیم کی فیلڈنگ بھی کمزور ہوگئی تھی اور فٹنس مسائل بھی سامنے آرہے تھے ٹیم کا مورال ورلڈ کپ سے قبل ہی ڈاؤن ہوگیا ہے ورلڈ کپ کیلئے کوئی پلان نظر نہیں آرہا ہے ہماری بیٹنگ میں بھی بہت سی خامیاں ہیں بڑا رنز کے تعاقب میں ٹیم پریشان ہوجاتی ہے ورلڈ کپ سے قبل سائیڈ میچز اور دو انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں شکست پاکستان ٹیم کی تیاریوں کا پول کھول دیتی ہے

وقت اشاعت : 03/02/2015 - 16:01:06