ورلڈ کپ کے لیے بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو بہتر بنانا ہوگا، مصباح الحق

منگل 3 فروری 2015 16:01

ورلڈ کپ کے لیے بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو بہتر بنانا ہوگا، مصباح الحق

نیپئیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء) نیوزی لینڈ سے مسلسل دوسرا ون ڈے ہارنے کے بعد قومی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو بہتر بنانا ہوگا۔ویلنگٹن کی طرح پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ آرڈر نیپئیر میں بھی مکمل فلاپ ہو گیا۔ ٹاپ آرڈر نے اچھا سٹینڈ دیا تو مڈل اور لوئر آرڈر بیٹنگ نے ٹیم کو ناکامی کی طرف دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

ٹیم کی بدترین ناکامی پر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو بہتر بنانے کی سخت ضرورت ہے۔ دوسری جانب دو صفر سے کلین سویپ کرنیوالی نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے فتح کا سہرا بیٹسمینوں کے سر ڈال دیا۔ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ہونیوالی سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس دیکھ کر ماہرین سمیت شائقین بھی مایوس ہیں۔

وقت اشاعت : 03/02/2015 - 16:01:06