سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجا کا قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار

منگل 3 فروری 2015 17:29

سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجا کا قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجا نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ مین پاکستانی بولرز کی پرفارمنس انتہائی مایوس کن تھی ، فلیٹ وکٹ تھی لیکن کسی سے بولنگ نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا کوئی پلان نہیں تھا ، بلاول بھٹی ایک میچ میں فیل ہو گئے تھے تو اسے دوسرے میچ میں کیوں کھلایا گیا ، بلاول ایسے ہی بولنگ کرتا رہا تو مار کھاتا رہے گا ،دوسرے میچ میں بلاول بھٹی کی جگہ وہاب ریاض کو موقع دینا چاہیے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کوئی پلان نہیں تھا،25اوورز کے بعد ٹیم کی فیلڈنگ جواب دے گئی تھی اور کھلاڑی کسی نہ کسی طریقے سے گراؤنڈ سے باہر آنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عرفان کی اسپیڈ 10کلومیٹرکیسے کم ہوئی۔ سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ محمد عرفان کی فٹنس پر بھی خدشہ ہے،130کی اسپیڈ سے گیندیں کر رہے تھے اور اچانک سپیڈ کم ہو گئی ۔ اس بار بھی لگتا ہے تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جن کو کھلایا جا رہا ہے وہ سیکھ نہیں رہے،بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ بہت کمزوریاں ہیں ایسا نہیں لگ رہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کی گئی ہے ۔شاید یاسر شاہ کو سرپرائز ہتھیار کے طور پر رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم فارم میں ہیں،ٹیم اچھی تیارکی ہے۔

وقت اشاعت : 03/02/2015 - 17:29:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :