نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اگلی منزل آسٹریلیا

بدھ 4 فروری 2015 16:44

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) نیوزی لینڈ کے دورے میں فتح سے محروم رہنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اگلی منزل آسٹریلیا ہوگئی۔ جہاں ورلڈکپ سے قبل پاکستان مخالف گروپ سے دو وارم اپ میچ کھیلے گا۔مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے مایوس کن دورے کے بعد اب آسٹریلیا پہنچ گئی ۔ کیویز سرزمین پرگرین شرٹس کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی دورہ نیوزی لینڈ میں شکست پر شکست کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں پر سوالیہ نشان اٹھ گیاٹیم کی مشکلات گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہی جارہی ہیں۔

کیویز کے خلاف جنید خان کے متبادل بلاول بھٹی بھی ٹیم کے لئے موثر ہتھیار ثابت نہ ہوسکے۔ پاکستان کو دورے کے دوران پہلے نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو ایک روزہ سائیڈ میچزمیں شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے میزبان ٹیم کیخلاف دو ایک روزہ بین الااقوامی میچزکی سیریزمیں بھی اسکو شکست کا منہ دیکھانا پڑھا۔ گذشتہ برس دسمبرمیں یو اے ای میں کھیلی گئی سیریزمیں بھی پاکستان کونیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست اٹھانا پڑی تھی۔

پاکستان کو پانچ میچزکی سیریز کے آخری دومقابلوں میں بھی گرین شرٹس ناکام رہی تھی۔ مجموعی طور پر پاکستان کی ٹیم آخری چارون ڈے انٹرنیشنل اوردوسائیڈ میچزمیں شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔ورلڈکپ سے قبل شاہینوں کودو وارم اپ میچ میں حصہ لینا ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ نو فروری کوافغانستان اورگیارہ فروری کو انگلینڈ کیخلاف سڈنی میں کھیلیگی۔ جبکہ پاکستان ورلڈکپ کاآغاز پندرہ فروری کو بھارت کیخلاف میچ سے کریگا جو ایڈیلیڈ میں کھیلاجائے گا۔

وقت اشاعت : 04/02/2015 - 16:44:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :