محمد عرفان میں پلیئرز کو پریشان کرنے کی بھرپور صلاحیت، ویوین رچرڈز

بدھ 4 فروری 2015 22:27

محمد عرفان میں پلیئرز کو پریشان کرنے کی بھرپور صلاحیت، ویوین رچرڈز

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے پاکستانی کھلاڑی محمد عرفان کو ورلڈ کپ کے دو بہترین فاسٹ باﺅلر میں چُنا ہے۔ویوین رچرڈز نے میگا ایونٹ میں شریک میں اپنے دس پسندیدہ کھلاڑیوں کا انکشاف کر دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے رچرڈز کے مطابق ان کے دس کھلاڑی ورلڈ کپ پر اثر انداز ہوں گے اور اس فہرست میں پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو ورلڈ کپ کے دو بہترین فاسٹ بائولرز میں چُنا ہے۔ ویوین رچرڈز کے مطابق آسٹریلین پچز پر عرفان پیس اور باﺅنس کیساتھ دنیا کے صف اول کے بیٹسمنوں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنے کے باعث ان کو آسٹریلیا میں فائدہ ہوگا۔ رچرڈز کی لسٹ میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیرز، ویرات کوہلی، کرس گیل، کمار سنگاکارا، گلین میکسویل، اسٹیو سمتھ، برینڈین میککلم اور ڈیل سٹین شامل ہیں۔ رچرڈز کے مطابق یہ کھلاڑی ورلڈ کپ پر اپنے نقوش چھوڑیں گے اور کنگ رچرڈز کی نگاہیں بھی ان تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مرکوز رہیں گی۔

وقت اشاعت : 04/02/2015 - 22:27:22