ورلڈ کپ 2015ء کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار

جمعرات 5 فروری 2015 11:45

ورلڈ کپ 2015ء کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستان کے بعد بھارت کی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئی ہے اور اسکے اہم کھلاڑی بھی زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے اس انتہائی اہم میچ سے قبل 4بھارتی کھلاڑی بھی زخمی ہوگئے ہیں جس بھارتی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھونیشور کمار ، روندرا جدیجہ ، روہت شرما زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایشانت شرما بھی انجری کا شکار ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے 2فرنٹ لائن فاسٹ باؤلر عمر گل اور جنید خان بھی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے مابین 15فر وری کو میچ کھیلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 05/02/2015 - 11:45:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :