ورلڈکپ میں 6 ٹیمیں فیورٹ ہوں گی ‘ڈیوڈ رچرڈ سن

جمعرات 5 فروری 2015 11:51

ورلڈکپ میں 6 ٹیمیں فیورٹ ہوں گی ‘ڈیوڈ رچرڈ سن

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں 6 ٹیمیں فیورٹ ہوں گی ‘ پیٹرن میں کسی ٹیم کے فیورٹ ہونے کی پیشگوئی آسانی سے نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں کم از کم 6 ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ماضی میں ایک یا 2 سائیڈز کو فیورٹ قرار دینا بڑا آسان ہوتا تھا تاہم اب حالات مختلف ہیں، کوئی بھی ٹیم کسی بھی حریف کو زیر کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بڑی ٹیموں کو ناتجربہ کار افغانستان، آئرلینڈ، یو اے ای اور اسکاٹ لینڈ کو بھی آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ انھوں نے بھی اچھی تیاری کی، چند میچز میں اپ سیٹ بھی فیورٹس کی پول پوزیشن خراب کرنے کیلئے کافی ہوں گے، سخت حریف کے خلاف کوارٹر فائنل سے بچنے کیلئے بڑی ٹیموں کو کمزور سائیڈز کیخلاف زیادہ محنت کرنا پڑے گی-

وقت اشاعت : 05/02/2015 - 11:51:04