بھارتی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ اٹیک بھی لڑکھڑانے لگا ‘ ایشانت شرما اور بھونیشور کمار کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا امکان

جمعرات 5 فروری 2015 17:42

بھارتی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ اٹیک بھی لڑکھڑانے لگا ‘ ایشانت شرما اور بھونیشور کمار کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا امکان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) پاکستان کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ اٹیک بھی لڑکھڑانے لگا ‘ ایشانت شرما اور بھونیشور کمار کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔بھارتی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں فاسٹ باؤلر انجری کا شکار ہیں اور امکان ہے کہ انہیں اسکواڈ سے نکال کر کسی اور کو جگہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انڈین ٹیم کے چار کھلاڑیوں کی فٹنس اور دستیابی پر شکوک ظاہر کیے جارہے ہیں جن میں ایشانت شرما، بھونیشور کمار، روہت شرما اور رویندرا جدیجہ شامل ہیں تاہم توقع کی جارہی ہے کہ روہت اور جدیجہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے وارم اپ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

ورلڈکپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی انڈین ٹیم نے دو اہم باؤلرز کے باہر ہونے کی صورت میں بیک اپ پلان تیار کرلیا جس کے تحت موہت شرما اور ڈھول کلکرنی کو ضرورت پڑنے پر ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔تاہم یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آسٹریلیا میں سہ ملکی ٹورنامنٹ میں تمام میچز میں شکست کو دیکھتے ہوئے تجربے کو ترجیح دی جائے اور یوراج سنگھ کو منتخب کرلیا جائے جو اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/02/2015 - 17:42:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :