ینگ مسلم گذری،ینگ ملیر اور بلوچ اسٹار شرافی کی آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پیش قدمی

جمعہ 6 فروری 2015 17:51

ینگ مسلم گذری،ینگ ملیر اور بلوچ اسٹار شرافی کی آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پیش قدمی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر کالونی اسپورٹس اور نیشنل بنک کے اشتراک سے جاری "آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ"میں مزید تین اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سندھ مسلم گذری نے ایک سخت مقابلے کے بعد رحیم محمڈن فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹاؤن کو 1-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے کھیل کے چوتھے ویں منٹ میں نعمان نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ رحیم محمڈن کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کردیئے ،دوسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ینگ ملیرفٹ بال کلب نے جمیل شہید فٹ بال کلب کو 4-2سے شکست دید ی ینگ ملیر کی جانب سے حسن ،اظہر ،وسیم اور نعیم نے شاندار گول اسکور کئے جبکہ جمیل شہید کے وسیم اور اظہر نے ہی گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کرسکے ۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں بلوچ اسٹار شرافی نے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل تنظیم اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 5-4سے مات دیدی کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برا بررہا تنظیم اسپورٹس کی جانب سے شہباز جونیئر نے جبکہ تنظیم اسپورٹس کے ہی مولا بخش نے اون گول کرکے مقابلہ برابر کردیا جبکہ پنالٹی ککس پر بلوچ اسٹار شرافی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نصیر عمر ،عمر بلوچ ،خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

وقت اشاعت : 06/02/2015 - 17:51:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :