کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ ورلڈ کپ کے بعد دیکھا جائے گا، نجم سیٹھی
جمعہ 6 فروری 2015 19:59
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، ورلڈ کپ کے بعد معاملہ حل ہوجائے گا ۔پاکستان سپر لیگ آئندہ سال جنوری فروری میں دبئی میں ہوگی۔کوشش تھی پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں لیکن سیکورٹی کے سبب کھلاڑی آنے کو تیار نہیں ہیں۔
بھارتی بورڈ کو دو طرفہ سیریز کے لیے منالیا ہے ۔ دفتر خارجہ کی اجازت ملنے کے بعد ہی قومی ٹیم بھارت جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پرکھلاڑیوں کی جانب سے احتجاج سامنے آنا زیر غور ہے لیکن سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق کوئی ایشو نہیں ہے ورلڈ کپ کے بعد اس پر بات کریں گے جب کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہے اور بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کا اسے پورا اختیار ہے کیوں کہ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے اس لئے جو کھلاڑی بھی اس ایونٹ کے لئے منتخب ہوئے ہمیں انہیں تسلیم کر لینا چاہئے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
سری لنکا ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر