”منزل انہیں ملی جوشریک سفرنہ تھے“،پانچ کھلاڑی جن کیلئے ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ختم ہو گیا

پیر 9 فروری 2015 17:46

”منزل انہیں ملی جوشریک سفرنہ تھے“،پانچ کھلاڑی جن کیلئے ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ختم ہو گیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء )ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ پانے کے باوجود سات کھلاڑیوں کا میگا ایونٹ کھیلنے کا خواب پورا نہ ہو سکا ‘ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ میں کھیلاجانیوالا میگا ایونٹ کئی کھلاڑیوں کیلئے شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔ورلڈکپ کیلئے ملک سے روانہ ہونے سے پہلے آئرلینڈ کے آل راؤنڈر ٹم مرتاج گھٹنے کی انجری کا شکارہوگئے۔

آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت سے میکس مورنسن آئرش ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلئے گئے۔پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر سکواڈ سے باہر ہو گئے،نیوزی لینڈ کیلئے بلاول بھٹی کو نشست مل گئی لیکن کیویز کیخلاف سیریز میں ناقص پرفارمنس سے راحت علی کی لاٹری کھل گئی اور انہیں اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر محمد حفیظ کوبطور اوپنر قومی ٹیم میں شامل کیاگیا۔چھ فروری کو بولنگ ایکشن کے آفیشل ٹیسٹ میں کلیئرنس ملنے کے بعد ٹیم انتظامیہ کوامید تھی کہ ورلڈکپ میں انکی بولنگ بھی دستیاب ہوسکے گی لیکن حفیظ ٹخنے کی انجری کے باعث ٹیسٹ ہی نہ دے سکے اور میگا ایونٹ سے باہرہوگئے ان کی جگہ ملی لیفٹ ہینڈر اوپنر ناصرجمشید کو شامل کر لیا گیا ۔

بھارت کے فاسٹ بولرایشانت شرما بھی گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل نہیں کرپائے اور ان کا پہلا ورلڈکپ کھیلنے کاارمان دل ہی میں رہ گیا ان جگہ موہت شرما بھارت کی ورلڈکپ میں نمائندگی کریں گے۔سری لنکا کے فاسٹ بولر دھمیکا پرساد بھی ورلڈکپ سے باہرہوچکے ہیں لیکن ان کے متبادل کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ بھارت کے بھونیش ورکماربھی زخمی ہیں تاہم ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ ورلڈکپ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔پاکستان کے سہیل خان بنگلہ دیش کیخلاف وارم اپ میچ میں ٹخنے کی سوجن کا شکار ہوئے ابھی ان کی کنڈیشن واضح نہیں ہو سکی۔

وقت اشاعت : 09/02/2015 - 17:46:17