سری لنکانے ورلڈکپ کے لیے ماہرنفسیات کی خدمات حاصل کرلی،

جیرومی اسنیپ ورلڈکپ کے دوران دوہفتے تک سری لنکا ٹیم کے ساتھ ہوں گے

پیر 9 فروری 2015 20:27

سری لنکانے ورلڈکپ کے لیے ماہرنفسیات کی خدمات حاصل کرلی،

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) سری لنکا کرکٹ بورڑ نے ورلڈکپ کے لیے انگلینڈکے اسپورٹس سائیکالوجسٹ جیرومی اسنیپ کی خدمات حاصل کرلی۔ جیرومی اسنیپ کا یہ دوسری بار معاہدہ ہے اسے قبل انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سری لنکا نے انھیں ٹیم کاسائیکالوجسٹ مقررکیاتھا۔

(جاری ہے)

جیرومی اسنیپ ورلڈکپ کے دوران دوہفتے24فروری سے9مارچ تک سری لنکا ٹیم کے ساتھ ہوں گے اس دوران وہ کھلاڑیوں کے انفرادی کارکردگی بہترکرنے میں اپناکرداراداکریں گے۔ جیرومی اسنیپ سائیکالوجی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ انگلینڈ،جنوبی افریقا ،آئی پی ایل اور بگ بیش لیگ میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/02/2015 - 20:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :