ایشیائی اور آسٹریلوی وکٹوں پر کھیلنا مختلف ہے: صہیب مقصود،

صرف ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں ، نمبر کوئی بھی ہو اس سے انہیں فرق نہیں پڑتا

پیر 9 فروری 2015 22:26

ایشیائی اور آسٹریلوی وکٹوں پر کھیلنا مختلف ہے: صہیب مقصود،

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)بنگلا دیش کے خلاف وارم اپ میچ کے ہیرو صہیب مقصود کہتے ہیں کہ ایشیائی اور آسٹریلوی وکٹوں پر کھیلنا مختلف ہے۔ بیٹنگ کوچ کی رہنمائی سے ٹیکنیک بہتر کی ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے مرد میدان صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی وکٹوں پر کھیلنا مختلف ہے جس میں وہ مہارت حاصل کر رہے ہیں۔ اپنی بیٹنگ پوزیشن کے حوالے سے مرد بحران صہیب مقصود نے کہا کہ وہ صرف ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں نمبر کوئی بھی ہو اس سے انہیں فرق نہیں پڑتا۔ ٹیم پاکستان کی ڈوبتی نہیا کو اپنے ناٹ آوٴٹ تیرانوے رنز کی بدولت پار لگانے والے بیٹسمین نے کہا کہ انہیں لیجنڈ انضمام الحق کی طرح کا کہا جاتا ہے جو ان کے لیے فخر کی بات ہے۔

وقت اشاعت : 09/02/2015 - 22:26:43